LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) اچھا ہوگا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں، شیخ رشید احمد

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اچھا ہوگا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں ایس ایچ او نے دایگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا اور اب جیل کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے

ان کے مطابق انہیں کہا گیا ہے کہ آپ یہاں انتظار کریں۔انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ جب پاکستان واپس آئے تو ان کا نام ملزموں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا، آج ان کی اڈیالہ جیل میں پیشی ہے لیکن ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارت کو کڑی تنبیہ کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کا دماغ خراب ہے، اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے، ایسی ڈوز دی جائے گی کہ وہ قیامت تک یاد رکھے گا، اگر بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو پھر نہ وہاں بلا جی کے مندر کی گھنٹیاں بجیں گی، نہ چڑیا چہکے گی اور نہ ہی گھاس اگے گی، دنیا خود سب کچھ دیکھے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X