راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ راجہ ارسلان کی ھمراہ پولیس ٹیم اہم کارروائی، گھر
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ راجہ ارسلان کی ھمراہ پولیس ٹیم اہم کارروائی، گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار، 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات،نقدی، آئی فون اور دیگر سامان برآمد، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ کے سرغنہ سے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات،نقدی، آئی فون اور دیگر سامان برآمدہوا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد ہوئی، زیر حراست شخص قبل ازیں ڈکیتی اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے، مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

