اسلام آباد (اردو ٹائمز) ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران اور 4 جوانوں سمیت 6 بہادرسپوت شہید ہوگئے’ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن ابوذر فاروق’ لیفٹیننٹ شیراز بابر ‘ سپاہی محمد عثمان عزیز’ سپاہی شکیل احمد’ سپاہی حمزہ’ اور این سی بی غلام شامل ہیں’ کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر نے اپنے دستےکی فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے جام شہدات نوش کیا ‘ کیپٹن ابوذر فاروق شہید کا تعلق گوجرانوالا اور لیفٹیننٹ شیراز بابر کا تعلق چکوال سے ہے ‘آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ملک کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

