اسلام آباد (اردو ٹائمز) پمز اسپتال کے 6 افسران کے خلاف محکمانہ چارج شیٹس جاری
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پمز اسپتال کے 6 افسران کے خلاف محکمانہ چارج شیٹس جاری
پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر کے خلاف چارج شیٹ جاری
ڈاکٹر رانا عمران سکندر پر فائر سیفٹی اور انتظامی نگرانی میں ناکامی کا الزام
چارج شیٹ کے مطابق 6 جولائی کے نرسنگ ہاسٹل فائر حادثہ کے بعد اصلاحی اقدامات نہ کیے گئے
26 اگست کو نرسری میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق ہوئے، چارج شیٹ
پمز نرسری میں ایمرجنسی SOPs اور انخلا کا مؤثر منصوبہ نہ بنایا گیا، چارج شیٹ
جنوری سے اگست 2026 تک نرسری یا MCH ایریا میں فائر ڈرل نہ کرائی گئی
فائر سیفٹی اقدامات کی آزادانہ تصدیق نہ کرانے کا بھی الزام عائد
چارج شیٹ میں ایمرجنسی فنڈز کے باوجود عارضی حفاظتی اقدامات نہ کرنے کا الزام
6 جولائی کے فائر واقعے کے بعد متعلقہ اداروں سے مؤثر رابطہ نہ کرنے کا الزام
ڈاکٹر رانا عمران سکندر پر بیک وقت کلینیکل اور انتظامی عہدے رکھنے کا الزام
اپنے سرکاری سروس ریکارڈ کو اپنی تحویل میں رکھنے کا بھی الزام عائد
چارج شیٹ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی اور ترقی میں قواعد کی خلاف ورزی کا الزام
ڈاکٹر نوشیلا جاوید کے خلاف بھی چارج شیٹ جاری کر دی گئی
ڈاکٹر نوشیلا جاوید پر HOD گائنی اور ڈائریکٹر MCH کے عہدے بیک وقت رکھنے کا الزام
ڈاکٹر نوشیلا پر ایم سی ایچ میں بی ایس 20 کے اہم کلینیکل عہدے خالی رکھنے کا الزام
جاپانی امداد سے قائم MCH سہولیات کے مؤثر استعمال میں رکاوٹ کا الزام
ڈاکٹر نوشیلا جاوید پر نرسری کے لیے مؤثر نومولود انخلا منصوبہ نہ بنانے کا الزام
ڈاکٹر انیزہ جلیل کے خلاف بھی محکمانہ چارج شیٹ جاری
ڈاکٹر انیزہ جلیل پر ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا انتظامی عہدہ غیر قانونی طور پر رکھنے کا الزام
26 اگست کی رات فائر ایمرجنسی میں 16 منٹ کی تاخیر کا ڈاکٹر انیزہ جلیل پر الزام
سی سی ٹی وی پر آگ 6:38 پر نظر آئی جبکہ ایمرجنسی مدد 6:54 پر طلب کی گئی، چارج شیٹ
ڈاکٹر نگہام نواز کے خلاف بھی چارج شیٹ جاری
ڈاکٹر نگہام نواز پر حادثے کی رات نیونیٹولوجی یونٹ میں موجود نہ رہنے کا الزام
چارج شیٹ میں ڈاکٹر نگہام نواز کی غیرحاضری کو انتظامی غفلت قرار دیا گیا
پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ریاض کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی
ڈاکٹر سعدیہ ریاض پر نیونیٹولوجی یونٹ میں عملے کی دستیابی اور نگرانی میں ناکامی کا الزام
محمد عثمان کے خلاف فائر سیفٹی اور سکیورٹی انتظامات میں ناکامی کی چارج شیٹ
محمد عثمان پر 26 اگست کو بغیر منظور شدہ اسٹیشن لیو پر پمز سے غیرحاضر رہنے کا الزام
محمد عثمان پر فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی راستوں اور سکیورٹی عملے کی تربیت یقینی نہ بنانے کا الزام
جولائی فائر انکوائری کا رکن ہونے کے باوجود اصلاحی اقدامات نہ کرنے کا بھی الزام
جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر وارث علی رضا کے خلاف بھی چارج شیٹ جاری
وارث علی رضا پر سکیورٹی، انجینئرنگ، مینٹیننس اور فائر سیفٹی کی نگرانی میں ناکامی کا الزام
وارث علی رضا پر حفاظتی خامیوں کی بروقت اصلاح کے لیے متعلقہ شعبوں سے رابطہ نہ کرنے کا الزام
تمام افسران کو تحریری دفع جمع کرانے کے لیے 14 روز کی مہلت دے دی گئی
چارج شیٹس میں ملازمت سے برطرفی سمیت بڑی سزاؤں کی گنجائش کا ذکر



