LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے پرعزم۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کی اپنی دفتر میں کھلی کچہری

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے پرعزم۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کی اپنی دفتر میں کھلی کچہری۔شہریوں کے مسائل سنے، متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور انہیں بروقت ریلیف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے “آئی جی پی شکایت سیل 1715- “پر بھی اپنی شکایات اور مسائل درج کروا سکتے ہیں۔ اسلام آباد پولیس مختلف اقدامات کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کیے ہیں، جبکہ اس سلسلے میں تمام زونل ایس پیز اپنے اپنے زونز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کر سکتا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کیے جائیں گے۔ شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download