LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک “کوہاٹی” گروہ کے تین ارکان گرفتار۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک “کوہاٹی” گروہ کے تین ارکان گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان، نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس تھانہ نون کی ٹیم نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک “کوہاٹی” گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان، نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید موثر بنائی جائیں اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download