LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سکیورٹی فورسز کی کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کیخلاف کارروائیاں

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سکیورٹی فورسز کی کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کیخلاف کارروائیاں، 37 دہشتگرد ہلاک’ وزارت اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد منظم اور جامع انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں جس دوران سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ، ہنگو اور ٹل کے علاقوں میں کارروائیاں کیں’ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ حملوں کی ذمہ دار دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں پر فضائی کارروائیاں کی گئیں، 20 ستمبر کو کوہاٹ اور ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئی جس میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا اور متعدد زخمی ہوئے’ پاک افغان سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج اور دہشتگردوں کے کیمپوں اور ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، کارروائی میں 3 اہداف کو کامیابی سے تباہ کیا گیا، تباہ کیے گئے اہداف میں خودکش بمباروں کی تربیت کا مرکز بھی شامل تھا کارروائی میں متعدد خودکش بمباروں سمیت 28 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ ان کے مراکز اور ٹھکانوں میں موجود بڑی مقدار میں ذخیرہ اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا’ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، شہریوں کی سلامتی اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، یہ انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ افغانستان بدستور دہشتگردی کا مرکز بنا ہوا ہے، پاکستان کو لاحق دہشتگردی کا خطرہ افغانستان سے پیدا ہو رہا ہے، اسی تناظر میں دہشتگردوں کے مراکز کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download