LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم پارٹی میں شامل ہونے والے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی قدر کرتے ہیں اور انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم پارٹی میں شامل ہونے والے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی قدر کرتے ہیں اور انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ خاص طور پر جو یوتھ پارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہا ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے یہ بات مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں ماریہ سیف۔ لائبہ واجد۔ زہرہ احمد۔ فضا احمد۔ اعجاز بشیر۔ سفیر فہیم اور میر حیدر جعفری شامل تھے۔ جبکہ مختلف وفود نے بھی چیئرمین سے ملاقات کی جن میں بشارت جعفری۔ انور زیدی۔ ساجد خان۔ ابرار احمد یاد۔ سردار بنارس۔ معروف کشمیری سنگر یاسر کشمیری۔ نعیم قریشی۔ عشرت بی بی اور پاک نیوی کے ریٹائرڈ کیپٹن محمد ایوب شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام خواتین اور افراد کو پارٹی پرچم پہنائے اور کہا کہ آپ کا جو انتخاب ہے وہ آپ کی امیدوں پر پورا اترے گا۔ ہمارا منشور ہی یوتھ کو آگے لے کر آنا ہے۔ ہماری ٹیم کا حصہ بنیں تاکہ ہم ملک کی یوتھ کو دنیا میں آگے لائیں۔ اس موقع پر پارٹی میں شامل ہونے والے افراد نے کہا کہ ہم پارٹی منشور اور پارٹی کے بیانیے پر متفق ہیں۔ تبھی اس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اور ہم خاقان وحید خواجہ کی ٹیم کا ایک مضبوط حصہ بنیں گے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download