LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایف آئی اے کی بڑی کامیابی — فرانس بھیجنے کے نام پر 16 لاکھ 65 ہزار روپے ہتھیانے والا 14 سالہ اشتہاری ملزم گجرات سے گرفتار

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): ایف آئی اے نے مقدمہ نمبر 184/12 کے اشتہاری ملزم عبدالرحمٰن عابد ساہی ولد محمد حسین کو 14 سال تک مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر گجرات سے گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم نے شکایت کنندہ سے اس کے بھائی کو فرانس بھیجنے کے جھانسے میں سولہ لاکھ پینسٹھ ہزار روپے وصول کیے، تاہم نہ تو وعدہ پورا کیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ملزم فرار تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل ٹھکانے بدلتا رہا۔ ایف آئی اے ٹیم نے انتھک محنت اور پیشہ ورانہ تفتیش کے ذریعے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گجرات سے گرفتار کر لیا۔

یہ گرفتاری انسپکٹر زاہد بھٹی کی قیادت میں ان کی ٹیم، اے ایس آئی رفیق اور ہیڈ کانسٹیبل عالم زیب نے انجام دی۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ خواہ ملزم کتنے ہی عرصے سے فرار ہو، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ترجمان ایف آئی اے، اسلام آباد زون

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download