LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ میں ملوث بین الصوبائی نیٹ ورک کے خلاف بیک وقت کئی شہروں میں 11کارروائیاں۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ میں ملوث بین الصوبائی نیٹ ورک کے خلاف بیک وقت کئی شہروں میں 11کارروائیاں۔

 

نجی کوریئر سروس کے ذریعے الیکٹرانک مشینری میں چھپا کر اسمگل کی جانے والی بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔

 

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں۔اے این ایف نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ کو پشاور سے گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزم سے حاصل شدہ معلومات کی بنا پر مختلف شہروں میں بیک وقت 11انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں کہوٹہ،راولپنڈی، لاہور، حیدرآباد، سرگودھا اور رحیم یار خان میں واقع نجی کوریئر کمپنیز کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے۔ان کارروائیوں کے نتیجے میں مختلف اقسام کی الیکٹرانک مشینری میں مہارت سے چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئیں۔برآمد شدہ منشیات میں مجموعی طور پر 47.600 کلو گرام چرس اور 7.200 کلو گرام افیون شامل ہے۔ منشیات سولر انورٹر کیسنگ، جوسر مشین، بیٹری چارجر اور ٹول باکس کے اندر چھپائی گئی تھی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف موثر اوربروقت کارروائی محکمے کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کی عکاس ہے۔معاشرے خصوصاً نوجوان نسل کو منشیات کے ناسورسے پاک رکھنے کے لئے اے این ایف پوری قوت کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے مزید تفتیش جاری ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download