LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں سرچ آپریشنز کے دوران54 جرائم پیشہ گرفتار

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں سرچ آپریشنز کے دوران54 جرائم پیشہ گرفتار۔منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، سرچ آپریشنزکے دوران 150 افراد، 72 گھروں، 17دکانوں، 06 ہوٹلز، 137 موٹرسائیکلوں اور 50 گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایات پر پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 54 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں 46 عدالتی مفروران، مجرمان اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں، جبکہ منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے آٹھ ملزمان بھی گرفتار کیے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 785 گرام آئس، 200 گرام چرس، 41 بوتل شراب، ایک گن اور مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔اسی دوران زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 150 افراد، 72 گھروں، 17 دکانوں، 6 ہوٹلز، 137 موٹر سائیکلوں اور 50 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔مزید براں جانچ پڑتال کے لیے آٹھ مشکوک افراد اور 14 موٹر سائیکلیں مختلف تھانہ جات منتقل کی گئیں، جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے رائفل معہ ایمونیشن بھی برآمد کی گئی۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ اسلام آباد پولیس کی “No to Weapon”مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی گرفتاری اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک بنانے کی کوششوں کو مزید موثر بنایا جا سکے

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download