LOADING

Type to search

پاکستان

ملتان (اردو ٹائمز) عمرے کی آڑ میں مبینہ گداگری میں ملوث منظم گینگ بے نقاب

Share

ملتان (اردو ٹائمز) ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان کی ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں

عمرے کی آڑ میں مبینہ گداگری میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا

مسافروں میں محمد وقاص اور نجمہ بی بی شامل

مسافروں کا تعلق لودھراں سے ہے

مسافر فلائٹ نمبر PF702 کے ذریعے ملتان سے سعودی عرب جا رہے تھے

مسافروں مبینہ طور پر گداگری کے غرض سعودی عرب جا رہے تھے

مسافر بیرون ملک جانے اور امیگریشن کلئیرنس کے حوالے سے مجموعی طور پر 3 ایجنٹوں سے رابطے میں تھے

مسافر اس سے قبل بھی متعدد بار سعودی عرب جا چکے ہیں

مسافروں کا سابقہ سفری ریکارڈ اور ذرائع آمدن مطابقت نہیں رکھتے تھے

مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا

ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے ملتان ائیر پورٹ پر سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے

بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تمام پہلووں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے

گداگری میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے ملتان زون

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X