راولپنڈی (اردو ٹائمز) کلرسیداں گزشتہ روز عدالت سے فرار ہونے والا تیسرا ملزم بھی گرفتار
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) کلرسیداں گزشتہ روز عدالت سے فرار ہونے والا تیسرا ملزم بھی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے گزشتہ روز عدالت سے فرار ہونے والے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، گزشتہ روز عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر تین ملزمان عدالت سے فرار ہوئے تھے، تینوں ملزمان کلرسیداں میں مدرسے کے طالب علم کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب ہیں، مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں اب تک 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جنہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں۔

