راولپنڈی (اردو ٹائمز) پولیس کو جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی سے وکیل کی لاش ملی ہے
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) پولیس کو جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی سے وکیل کی لاش ملی ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس سے صبح ساڑھے نو بجے کے قریب سول لائنز پولیس کو لاش کی موجودگی کی اطلاع دی گئی اور بتایا گیا ہے کہ متوفی کی شناخت ایڈووکیٹ ثناء اللہ ستی کے نام ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ پر پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی (PFSA) کی ٹیم کو بھی طلب کیا گیا، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) ملک طارق محبوب نے بتایا کہ موت کی وجہ کا تعین فارنزک رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی پولیس کو جنوری میں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-9 کے ویران علاقہ سے پراسرار حالات میں ایک وکیل شیخ عبدالرؤف کی لاش ملی تھی۔

