اسلام آباد (اردو ٹائمز) تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کی بڑی کارروائی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کی بڑی کارروائی، غیر ملکی شہری سے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے لوٹنے والے دو ملزمان 36 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں گرفتار ملزمان سے لوٹی گئی رقم، واردات میں استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان ضلع اٹک میں ڈکیتی و راہزنی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی پولیس ٹیم کو بروقت کارروائی پر شاباش، ایس پی انڈسٹریل ایریا زون ڈاکٹر ایاز حسین کا شہریوں کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

