LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) جعلی نیدرلینڈز ویزے پر سعودی عرب کو ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کر کے یورپ جانے کی کوشش ناکام – مسافر آف لوڈ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ نے 14 اگست 2026 کو سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران ائر بلیو فلائٹ نمبر پی اے-270 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافر کا تعلق ضلع سوات سے ہے۔

سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 18 پر لگا نیدرلینڈز وزٹ ویزا جعلی پایا گیا جو انسانی سمگلنگ نیٹ ورک سے مسافر کے ممکنہ تعلق کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔

مسافر کے سفری ریکارڈ کی جانچ سے انکشاف ہوا کہ مسافر نے ماضی میں متعدد بار مختلف ممالک من جملہ ملائیشیا، تھائی لینڈ اور سعودی عرب کا سفر کیا ہے جو انسانی سمگلنگ نیٹ ورک سے تعلق کے شبہ کو مزید تقویت دیتا ہے۔

مسافر کو آف لوڈ کر کے موبائل فون کی فرانزک جانچ اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا تاکہ سہولت کاری میں ملوث افراد کے کردار کا تعین کیا جا سکے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download