LOADING

Type to search

پاکستان

ہری پور (اردو ٹائمز) ڈی پی او ہری پور نے ڈی ایس پی سرکل خانپور دفتر سمیت 6 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

Share

ہری پور (اردو ٹائمز) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری، جدید سہولیات کی فراہمی اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے خانپور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈی ایس پی سرکل خانپور کے جدید سہولیات سے آراستہ دفتر سمیت 6 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈی ایس پی سرکل خانپور راجہ محمد بشیر، ایس ایچ او خانپور، ڈی آر سی ممبران، مذہبی اسکالر ڈاکٹر عبدالمہیمن اور پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ پولیس انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور پولیس افسران و اہلکاروں کو بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کرنا ہری پور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید پولیسنگ کا بنیادی مقصد صرف انفراسٹرکچر کی تعمیر نہیں بلکہ عوام کو بروقت، مؤثر اور باعزت پولیس سروسز کی فراہمی ہے۔ ہری پور پولیس میں جاری اصلاحات کے ذریعے تھانہ جات، پولیس دفاتر اور دیگر پولیس تنصیبات کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ بہتر ماحول میں پولیس خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ڈی پی او ہری پور نے مزید کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں کے لیے بہتر ورکنگ ماحول کی فراہمی سے نہ صرف ان کی استعدادِ کار میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کے ساتھ پولیس کے رابطے اور سروس ڈیلیوری کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی خصوصی ہدایات کے مطابق ہری پور پولیس کو جدید، عوام دوست اور مؤثر پولیس فورس بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری یے۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام وسائل کو عوامی خدمت کے بہترین مفاد میں بروئے کار لایا جائے اور شہریوں کی شکایات کے ازالے، فوری رسپانس اور بہتر پولیس سروسز کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ڈی آر سی ممبران نے ڈی پی او ہری پور کو اپنے درپیش مسائل اور عوامی شکایات کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ ڈی ار سی کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔
ڈی پی او ہری پور نے ڈی آر سی ممبران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی تنازعات کے پرامن اور باہمی رضامندی سے حل میں ڈی آر سی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پولیس اور معاشرے کے باہمی تعاون سے نہ صرف عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارے کی فضا کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download