LOADING

Type to search

پاکستان

فتح جنگ (اردو ٹائمز) فتح جنگ میں 50 گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس جاری، اے ڈی ایل آر عمران افضل وڑائچ کی کارکردگی قابلِ ستائش

Share

فتح جنگ (اردو ٹائمز) فتح جنگ میں 50 گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس جاری، اے ڈی ایل آر عمران افضل وڑائچ کی کارکردگی قابلِ ستائش

مریم نواز کے ویژن کی عملی تعبیر، میرٹ اور شفافیت سے عوامی اعتماد میں اضافہ

مختصر مدت میں نمایاں کامیابی، ریونیو نظام میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آگئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست اور اصلاحاتی ویژن کے تحت فتح جنگ میں اراضی و جائیداد کے معاملات میں شفافیت اور آسانی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مختصر مدت کے دوران 50 گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ کامیابی پنجاب حکومت کی مؤثر پالیسیوں اور جدید ریونیو اصلاحات کا واضح ثبوت قرار دی جا رہی ہے۔

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجراء میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ (اے ڈی ایل آر) عمران افضل وڑائچ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، انتھک محنت اور شفاف طرزِ عمل نمایاں طور پر سامنے آیا ہے۔ ان کی نگرانی میں تمام معاملات کو میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹایا گیا، جس سے شہریوں کو بروقت اور قابلِ اعتماد خدمات میسر آئیں۔

ریونیو امور سے وابستہ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء نے جائیدادوں کے قانونی تحفظ کو مضبوط بنایا ہے اور انتقالات و ملکیتی معاملات میں اعتماد کی نئی فضا قائم کی ہے۔ عوامی حلقوں نے اس پیش رفت کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس وژن کی کامیابی قرار دیا ہے جس کا مقصد سرکاری خدمات کو جدید، شفاف اور عوام دوست بنانا ہے۔

شہریوں نے اے ڈی ایل آر عمران افضل وڑائچ اور ان کی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختصر وقت میں 50 گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا اجراء ایک غیر معمولی انتظامی کامیابی ہے، جس نے ثابت کر دیا ہے کہ دیانت داری، میرٹ اور مؤثر نگرانی کے ذریعے عوامی مسائل تیزی سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

فتح جنگ میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا کامیاب اجراء اس امر کی روشن مثال ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اصلاحاتی پالیسیوں کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچ رہے ہیں اور عوام کو شفاف، تیز رفتار اور بااعتماد خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download