LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (اردو ٹائمز) کے آئی ایچ ڈی میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، پروفیسر ڈاکٹر رفعت سلطانہ کی قیادت میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی

Share

کراچی (اردو ٹائمز) کراچی یومِ آزادی کے موقع پر کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز (کے آئی ایچ ڈی) کے زیرِ اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رفعت سلطانہ نے کی۔ریلی میں ڈاکٹر ساجد علی خان، پروفیسر منصور احمد، ڈاکٹر عارف الرحمٰن سمیت ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر رفعت سلطانہ اور دیگر افسران نے قومی پرچم لہرایا، جبکہ ایک پروقار تقریب میں جشنِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رفعت سلطانہ نے اعلیٰ حکام، سول سوسائٹی اور پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہوں جو ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے۔ ان کی قربانیوں اور شب و روز کی نگرانی کی بدولت ہم امن و سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اور پاک فوج کے اتحاد و یکجہتی کی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے باعث آج ملک کا دفاع مضبوط اور مستحکم ہے، جبکہ پوری قوم کو اپنی عسکری قیادت اور دفاعی صلاحیتوں پر فخر ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر رفعت سلطانہ نے مزید کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لیے فیلڈ مارشل کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ آج پوری قوم کو اپنے سپہ سالار پر فخر ہے۔انہوں نے پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر اور مضبوط ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download