LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) بشیر جنرل اینڈ ڈینٹل ٹیچنگ ہسپتال و بشیر کالج آف ڈینٹسٹری میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) بشیر جنرل اینڈ ڈینٹل ٹیچنگ ہسپتال و بشیر کالج آف ڈینٹسٹری میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب

اسلام آباد: بشیر جنرل اینڈ ڈینٹل ٹیچنگ ہسپتال اور بشیر کالج آف ڈینٹسٹری میں یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیکلٹی، طلبہ و طالبات، ڈاکٹرز، افسران اور اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں چیئرمین ڈاکٹر عامر، پرنسپل ڈاکٹر محتدا، وائس پرنسپل شہزاد مغل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فلق ناز سمیت دیگر افسران اور اسٹاف شریک ہوئے۔ تقریب میں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

بشیر جنرل اینڈ ڈینٹل ٹیچنگ ہسپتال اور بشیر کالج آف ڈینٹسٹری کی بنیاد ڈاکٹر بشیر نے رکھی، جبکہ ادارہ اس وقت چیئرمین ڈاکٹر عامر کی نگرانی میں تعلیمی اور طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

بشیر کالج آف ڈینٹسٹری میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے طلبہ و طالبات BDS اور دیگر پروگرامز کے لیے داخلہ لیتے ہیں۔ کالج میں کوالیفائیڈ فیکلٹی کے ساتھ طلبہ کے لیے لڑکوں اور لڑکیوں کے علیحدہ ہاسٹلز، میس اور کینٹین کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

بشیر جنرل اینڈ ڈینٹل ٹیچنگ ہسپتال میں جنرل اور ڈینٹل کی مکمل طبی سہولیات 24 گھنٹے فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہسپتال میں جنرل میڈیسن، جنرل سرجری، گائناکالوجی، پیڈیاٹرکس، ڈینٹل سمیت مختلف شعبہ جات فعال ہیں، جہاں ماہر ڈاکٹرز، سرجنز اور دیگر طبی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے۔

تقریب میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں معیاری خدمات کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جائے گا۔

پاکستان زندہ باد

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download