LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ماڈل سکول جی سیون ٹو عوامی مارکیٹ میں جشن آزادی کی پروقار تقریب۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد ماڈل سکول جی سیون ٹو عوامی مارکیٹ میں جشن آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین تھے،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین محمد سرفراز ملک سمیت طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام، محکمہ تعلیم کے افسران اور مختلف مزدور تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر سکول کو قومی پرچموں، سبز ہلالی جھنڈیوں اور خوبصورت سجاوٹی اشیاء سے سجایا گیا تھا جبکہ طلبہ و طالبات نے ملی نغموں، تقاریر اور مختلف پروگراموں کے ذریعے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں پاکستان کی آزادی کی جدوجہد، قومی یکجہتی، اتحاد اور ملکی ترقی کے لیے نوجوان نسل کے کردار کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے اور نئی نسل پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تعلیم، محنت، دیانت اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بناتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔چوہدری محمد یاسین اور دیگر معزز مہمانان نے سکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب کو سراہا اور قومی جذبے کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیوں کو نہایت اہم قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی، قومی یکجہتی اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download