LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی جناح اسپتال میں من پسندترقیوں کیخلاف ینگ نرسز سراپا احتجاج ریٹائرمنٹ کو جواز بنا کر حق تلفی قبول نہیں، سینیارٹی رولز پر عمل کیا جائے۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن قوانین کی دھجیاں بکھیری گئیں۔غیر منصفانہ فیصلے واپس نہ لئے تو احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

Share

کراچی (اردو ٹائمز) کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں نرسوں کی ترقیوں میں میرٹ کو نظر انداز کرنے اور من پسند اسٹاف کو نوازنے کے خلاف ینگ نرسز ایسوسی ایشن (وائی این اے) نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان فیصلوں کو سینیارٹی میرٹ اور سروس رولز کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ نرسیں جنہوں نے گزشتہ 30 سے 35 برس تک دیانت داری محنت اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ ادارے کی خدمت کی انہیں عہدے کے جائز مواقع سے صرف اس بنیاد پر محروم کرنا کہ ان کی ریٹائرمنٹ قریب ہے نہایت افسوسناک اور غیر منصفانہ اقدام ہے،انتظامی حکام کا یہ رویہ نہ صرف سینئر نرسوں کی طویل خدمات کی توہین بلکہ انصاف، میرٹ اور سینیارٹی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔
ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر ریٹائرمنٹ کے قریب ہونے کو عہدہ نہ دینے کی بنیاد بنایا جا رہا ہے تو یہی اصول تمام ملازمین پر یکساں طور پر نافذ ہونا چاہیے نہ کہ مخصوص افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ تمام عہدوں اور انتظامی فیصلوں میں سروس رولز میرٹ اور سینیارٹی کو بنیاد بنایا جائے اور متاثرہ ملازمین کو ان کا قانونی و جائز حق فوری طور پر دیا جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر غیر منصفانہ فیصلے واپس نہ لیے گئے اور نرسوں کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ینگ نرسز ایسوسی ایشن آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری جناح اسپتال انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download