LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) جعلی نکاح نامے کے ذریعے پاکستانی فیملی ویزا حاصل کرنے والا آسٹریلوی پاسپورٹ ہولڈر افغان نژاد مسافر آف لوڈ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ نے سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران آسٹریلوی پاسپورٹ ہولڈر افغان نژاد مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافر ایمریٹس فلائٹ نمبر ای کے-613 کے ذریعے آسٹریلیا جا رہا تھا۔

سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر نے دستاویزات میں غلط بیانی کر کے پاکستانی فیملی ویزا حاصل کیا تھا۔ مسافر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستانی شہری مریم انور سے شادی کی ہے اور اس سلسلے میں نکاح نامہ بھی پیش کیا تھا۔ تاہم پروفائلنگ کے دوران مسافر اپنی شادی کا کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکا اور مذکورہ میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی جعلی پایا گیا جو صرف پاکستانی ویزا حاصل کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا کہ مسافر 29 مئی 2026 کو جعلی دستاویزات کے ذریعے حاصل کردہ فیملی ویزے پر پاکستان داخل ہوا تھا۔ مسافر نے آسٹریلیا میں مقیم ایک ایجنٹ کو 300 آسٹریلوی ڈالر کی ادائیگی کر کے مذکورہ پاکستانی فیملی ویزا حاصل کیا تھا۔

مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download