LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کے سینئر افسران کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ۔ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کے سینئر افسران کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ۔ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی ،انکی حوصلہ افزائی کی اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے سمیت فرائض کی ادائیگی میں پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران نے شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے فرائض منصبی کی انجام دہی پر مامور اسلام آباد پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اہم ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر سینئر پولیس افسران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام جوان فرائض کی ادائیگی کے دوران پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کو ہر صورت یقینی بنائیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قانون کے مطابق ہر وقت تیار رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ شہریوں کی جان و مال اور سرکاری و نجی املاک کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے فرائض منصبی کی بہترین انجام دہی کو یقینی بنانے کیلئے نفری کو باقاعدہ بریف بھی کیا اور تمام ڈیوٹی پوائنٹس کا خود معائنہ کیا، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلا م آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن پکار- 15 پر رابطہ کریں

 

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download