LOADING

Type to search

پاکستان

ہری پور (اردو ٹائمز) ہریپور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، محلہ سواتیاں کی رہائشی کے پیچھے گھر داخل ہونے کی کوشش کرنے ،حراساں کرنے اور چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملزم گرفتار

Share

ہری پور (اردو ٹائمز) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سعید یدون اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی کو واقعہ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری اور مقدمہ کے اندراج کے احکامات جاری کیے۔ اس سلسلے میں آئی ٹی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی سٹی سعید یدون نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی اور انچارج آرگنائزڈ کرائم یونٹ سعید شاہ کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں*

*جنہوں نے جدید تکنیکی ذرائع اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم سفیر احمد ولد عزیز الرحمان، سکنہ بصیرہ حویلیاں حال چھوہر روڈ کو گرفتار کر لیا۔
مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں زیر دفعات 354، 500 اور 506 تعزیراتِ پاکستان مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے*

ہری پور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے، چھیڑ چھاڑ اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download