LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،حاجی صابر،اظہارعباسی،ملک عاصم،اظہرتنولی،اسدمحمود،محمدسرفرازملک،واجدگجر،طارق آفریدی،سیدارشادشاہ،زاہد حسین بھٹی ودیگرعہدیداران نے بین الاقوامی فائر فائٹر ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم اُن بہادر اور جان نثار فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز):سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،حاجی صابر،اظہارعباسی،ملک عاصم،اظہرتنولی،اسدمحمود،محمدسرفرازملک،واجدگجر،طارق آفریدی،سیدارشادشاہ،زاہد حسین بھٹی ودیگرعہدیداران نے بین الاقوامی فائر فائٹر ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم اُن بہادر اور جان نثار فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ دن ہمیں اُن قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو فائر فائٹرز ہر روز اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں دیتے ہیں خصوصی طور پر سی ڈی اے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ملازمین کی خدمات قابل ستائش ہیں جو دارالحکومت میں آگ، حادثات اور دیگر ہنگامی حالات میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہیں اور اُن کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید تربیت اور فوری ردعمل انہیں ایک مثالی ادارہ بناتے ہیں۔فائر فائٹرز نہ صرف آگ بجھانے کا کام کرتے ہیں بلکہ قدرتی آفات، حادثات اور ہنگامی حالات میں انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور اُن کی بہادری اور جذبہ خدمت بے شمار زندگیاں محفوظ بنانے کا سبب بنتا ہے۔ آج کے دن ہم اپنے فائر فائٹرزبالخصوص سی ڈی اے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے بہادر اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور اُن کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کو بہترسہولیات کی فراہمی سمیت معاشرے میں ان کے کردارکواجاگرکریں گے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download