LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایم این اے چوہدری افتخار نذیر کی عوامی خدمت کا ایک اور سنگِ میل، کوٹ بھارے میں بجلی منصوبے کا افتتاح

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ایم این اے چوہدری افتخار نذیر کی عوامی خدمت کا سفر ایک اور اہم مرحلے میں داخل ہوگیا، جہاں چک نمبر کوٹ بھارے میں بجلی منصوبے کی تکمیل پر رانا فرزند علی کے ڈیرے پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی رانا فرزند علی اور رانا مرتضیٰ نے کی، جبکہ سابق ایم پی اے حاجی عطاءالرحمن نے معزز مہمانوں کے ہمراہ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اہلِ علاقہ نے بجلی منصوبے کی تکمیل کو دیرینہ مسئلے کے حل اور ترقی و خوشحالی کی نئی امید قرار دیتے ہوئے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ چک نمبر کوٹ بھارے پہنچنے پر حاجی عطاءالرحمن اور دیگر معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں عوام نے والہانہ نعروں اور پرتپاک جذبات کے ذریعے اپنی محبت اور اعتماد کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے حاجی عطاءالرحمن نے کہا کہ چوہدری افتخار نذیر گروپ ہمیشہ عوامی خدمت، فلاح اور علاقائی ترقی کے مشن پر کاربند رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹ بھارے میں بجلی کی فراہمی صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی عملی تعبیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر مزید تیزی کے ساتھ جاری رہے گا اور علاقے کے ہر بنیادی مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔
تقریب کے دوران فضا چوہدری افتخار نذیر، حاجی عطاءالرحمن اور چوہدری ضیاءالرحمن زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی، جبکہ شرکاء نے منصوبے کو علاقے کی تقدیر بدلنے کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
اس موقع پر چوہدری افضل کلیار، چوہدری عبداللہ سندھو، چوہدری وحید سردار، ملک الطاف حسین ڈانگرہ، چوہدری مظفر نذیر واہلہ، چوہدری اسلم کمبوہ، چوہدری اصغر رندھاوا، چوہدری اسلام ڈھلوں، چوہدری عبداللہ آرائیں، ڈاکٹر انتظار حسین کمبوہ، رانا مرتضیٰ، رانا ذوالفقار نمبردار، ملک حبیب باٹی، چوہدری الیاس سندھو، حاجی اسلم عبدالغنی، اوڈ قاسم علی، اسامہ رندھاوا سمیت چوہدری افتخار نذیر گروپ کے رہنماؤں، معززینِ علاقہ اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download