LOADING

Type to search

پاکستان

سرگودھا (اردو ٹائمز) ریڈیو پاکستان سرگودھا (ایف ایم-101) نے معرکۂ حق “آپریشن بنیان المرصوص” کی تاریخی کامیابی کا پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی نشریات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Share

سرگودھا (اردو ٹائمز)(2 مئی 2026) ریڈیو پاکستان سرگودھا (ایف ایم-101) نے معرکۂ حق “آپریشن بنیان المرصوص” کی تاریخی کامیابی کا پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی نشریات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر خصوصی پروگرام “شاہین سرگودھا” نشر کیا گیا، جس میں قومی جذبے، عسکری کامیابیوں اور پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔
پروگرام میں شعبۂ سیاسیات، یونیورسٹی آف سرگودھا سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایم اعظم نے بطور مہمان شرکت کی، جبکہ پروگرام کے میزبان سبطین بلوچ تھے۔ پروگرام کے پروڈیوسر محمد جمشید قادری، ایگزیکٹو پروڈیوسر فریحہ کنول اور اسٹوڈیو انجینئر رانا قیصر وقاص تھے۔
گفتگو کے دوران معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت حکمتِ عملی کو سراہا گیا، جس کے نتیجے میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا۔ مہمان نے اس تاریخی کامیابی کو قومی یکجہتی، عوامی اعتماد اور مسلح افواج کی قربانیوں کا عملی مظہر قرار دیا۔
پروگرام میں اس امر پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ پاکستان نے نہ صرف دفاعی میدان میں برتری ثابت کی بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔ افواجِ پاکستان کی قربانیاں اور قوم کا متحدہ عزم ملک کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔
ریڈیو پاکستان سرگودھا اپنی ان خصوصی نشریات کے ذریعے قوم میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے اور افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download