LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس رواں سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس رواں سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 02 ہزار 924 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سال 2026 کے پہلے چار ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس دوران 1,668 سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرمان سمیت مجموعی طور پر 2,924 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث تھے۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اسلحہ کی نمائش اور منشیات فروشی میں ملوث 1,256 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے دوران 538 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 94 کلو گرام چرس، 64 کلو گرام سے زائد ہیروئن، 52 کلو گرام آئس اور 2,342 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔اسی عرصے کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 718 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے مختلف بور کے 608 پستول، 47 رائفلیں و بندوقیں، 34 کلاشنکوف، 57 خنجر اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد ہوا۔اسلام آباد پولیس نے سال 2026 کے پہلے چار ماہ میں مختلف وارداتوں میں ملوث 1668 اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم کے مکمل خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار-“15پر دیں۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download