LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس پی سواں زون کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن سوک سینٹر میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مختلف سپا سینٹرز کے خلاف کارروائی کی

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس پی سواں زون کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن سوک سینٹر میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مختلف سپا سینٹرز کے خلاف کارروائی کی۔ آپریشن میں سواں زون کے مختلف تھانوں کی نفری نے حصہ لیا، جبکہ کارروائی کی نگرانی ڈی ایس پی محمد اقبال نے خود کی۔
پولیس نے سوک سینٹر کے ریڈ زون کے نام سے مشہور علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مینڈ ریلیکس، سیا سالٹ، بلیک سپا، پرلز، اے جے سپا، ایس کے سپا، گولڈن سپا اور اسٹار سپا سمیت مختلف سپا سینٹرز سے درجنوں لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کرکے تھانہ لوہی بھیر منتقل کر دیا۔
آپریشن کے دوران اہلِ علاقہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی کارکردگی کو سراہا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ آج افسران کی موجودگی میں ایک بڑا آپریشن کیا گیا اور علاقے سے اس گندگی کے خاتمے کا آغاز ہوا۔
اہلِ علاقہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی فیملیوں کو یہاں لاتے ہوئے خوف محسوس کرتے تھے، لیکن آج کے آپریشن سے امید پیدا ہوئی ہے کہ جلد سوک سینٹر کو مکمل طور پر صاف اور محفوظ بنایا جائے گا۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download