LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے تمام مسلم ملازمین اور افسران کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطور عید بونس الاؤنس اور تمام مسیحی ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطور ایسٹر الاؤنس کی منظوری دے دی

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے تمام مسلم ملازمین اور افسران کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطور عید بونس الاؤنس اور تمام مسیحی ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطور ایسٹر الاؤنس کی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مسلم ملازمین کو 17 مارچ کو عید بونس جبکہ مسیحی ملازمین کو 24 مارچ کو ایسٹر الاؤنس ادا کیا جائے گا۔ادارے میں کام کرنے والے کنٹریکٹ،ڈیلی ویجزاور مسٹررول ملازمین کو ریگولرپے سکیلز کے مطابق الاؤنس دیاجائے گا، نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی سی ڈی اے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ یونین آفس کے باہر جمع ہو گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا، ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم اختر اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے یقیناسی ڈی اے کے غریب ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہوگا اور وہ مہنگائی کے اس دور میں بہتر انداز میں اپنے مذہبی تہوار منا سکیں گے۔اس موقع پر انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے اپیل کی کہ وہ ملازمین کے تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے سی بی اے یونین کے ساتھ مذاکرات کریں تاکہ مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download