LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ریڈ زون اور حساس مقامات کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد کے ریڈ زون، ڈپلومیٹک انکلیو اور دیگر حساس مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اور رینجرز و ایف سی کے اعلی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر مملکت نے رمضان المبارک کے پیش نظر مساجد اور ڈپلومیٹک انکلیو میں سکیورٹی کے مجموعی انتظامات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ہدایت جاری کی کہ نماز جمعہ اور دیگر عبادات کے دوران سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ شہری پرامن ماحول میں اپنی عبادات ادا کر سکیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت ملک بھر اور بالخصوص دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download