LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آپریشن غضب للحق، 527خوارج ہلاک، 237پوسٹیں تباہ کر دیں، عطا تارڑ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، اب تک افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک جبکہ 755 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔عطا تارڑ نے بتایا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی 237 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان کے 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے دوران افغانستان بھر میں 62 مختلف مقامات کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آپریشن کے مقاصد کے حصول کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز دشمن کے خلاف مثر حکمت عملی کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download