LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت مراکز متبادل حل کمیٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت مراکز متبادل حل کمیٹی کے حوالے سے اہم اجلاس میں اے ڈی آر سی کے چیئرمین طیب نواز ملک اور دیگر ممبران نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت مراکز متبادل حل کمیٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کے دوران اے ڈی آر سی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ باہمی مشاورت کے ذریعے کمیٹی کے نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر زیر التواءمقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو خوش اسلوبی، شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مصالحتی نظام کے موثر نفاذ سے نہ صرف عدالتی بوجھ میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو بھی مزید مضبوطی ملے گی۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download