LOADING

Type to search

پاکستان

لاہور (اردو ٹائمز) پنجاب میں کاشتکاروں کی سہولت کیلئے منفرد ایگریکلچر لیب آن وہیل قائم کرنے کا فیصلہ

Share

لاہور (اردو ٹائمز): (آئی پی ایس) پنجاب حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کی سہولت کے لیے صوبے میں منفرد ایگریکلچر لیب آن وہیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق پنجاب کے 15 اضلاع میں موبائل لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی جن کے ذریعے کاشتکار موقع پر ہی مٹی اور پانی کے نمونوں کا تجزیہ کروا کر رپورٹ حاصل کر سکیں گے تاہم موبائل لیبارٹریوں کے ذریعے مٹی اور پانی کے نمونوں سے زمین کی زرخیزی کا تعین ممکن ہو سکے گا۔

ان موبائل لیبز کی مانیٹرنگ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے کی جائے گی تاکہ خدمات کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے، ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی توسیعی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں 100 کنٹینرز پر مشتمل کسان مراکز قائم کیے جائیں گے۔

کنٹینر کسان مراکز میں ڈیٹا کال سینٹرز، ایگری کلچر افسرز، جدید ڈیجیٹل آلات اور دیگر سہولیات دستیاب ہوں گی جس کے ذریعے کسانوں کو بروقت اور درست زرعی آگاہی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسان دوست اقدامات کے نتیجے میں رواں سیزن گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے جبکہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے کسان کارڈ، ٹریکٹر سکیم سمیت درجنوں منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download