LOADING

Type to search

پاکستان

پشاور (اردو ٹائمز) خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے امن و امان پر اِن کیمرا بریفنگ کیلئے کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا

Share

پشاور (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے سکیورٹی نے اِن کیمرہ بریفنگ کے لیے کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا۔اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحریر خط میں خصوصی کمیٹی نے کور کمانڈر سے صوبے میں امن و امان اور مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کی درخواست کی ہے۔

خط کے مطابق خصوصی کمیٹی میں قائد ایوان، قائد حزب اختلاف، وزرا اور پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں جب کہ خصوصی کمیٹی کو چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی بریفنگ مل چکی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جاری آپریشنز پر بریفنگ طلب کی ہے، صرف آپریشنز سے پائیدار امن ممکن نہیں، سیاسی و سماجی اقدامات بھی ضروری ہیں۔خط میں کے پی میں ضم اضلاع میں جاری آپریشنز پر بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اِن کیمرہ بریفنگ کے پی اسمبلی میں باہمی مشاورت سے طے تاریخ کو کرانے کی درخواست ہے، بریفنگ آئینی ذمہ داریاں نبھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download