LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے سینئر رہنماء اور قائد مزدورچوہدری محمد یٰسین کے درینہ ساتھی ملک غلام مصطفی رضائے الہیٰ سے وفات پاگئے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے سینئر رہنماء اور قائد مزدورچوہدری محمد یٰسین کے درینہ ساتھی ملک غلام مصطفی رضائے الہیٰ سے وفات پاگئے جن کی نماز جنازہ جی-6/2میں اداکر دی گئی،نمازجنازہ میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چوہدری زاہد احمد،چوہدری شہزاد یٰسین، اسدمحمود،محمد سرفرازملک،ملک عمران،حافظ عمران صادق،ملک محمد اسلم،ملک سہیل ودیگر عہدیداران اور سی ڈی اے ملازمین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین آج اپنے دیرینہ ساتھی سے محروم ہو گئی ہے۔ ملک غلام مصطفیٰ کی مزدور کاز کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد میں گزاری اورمزدور یونین کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبر جمیل عطا فرمائے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download