LOADING

Type to search

پاکستان

ڈھاکہ (اردو ٹائمز) بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Share

ڈھاکہ (اردو ٹائمز): (آئی پی ایس) بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس، بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کی نمائندگی کی، مالدیپ، بھوٹان، نیپال، سری لنکن حکام کا وفد بھی تعزیت کیلئے بنگلہ دیش میں موجود ہے۔
بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کو سابق صدر اور ان کے شوہر ضیاء الرحمان کے پہلو میں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
بنگلہ دیش میں آج عام تعطیل ہے، خالدہ ضیاء کے انتقال پر تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ خالدہ ضیا جگر کے عارضے سمیت مختلف امراض میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے ڈھاکا کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم گزشتہ روز وہ خالق حقیقی سے جا ملیں، وہ بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جبکہ انہیں مسلم دنیا میں بینظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔
انہوں نے 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک ملک کی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download