LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وزیراعظم کی پیشکش کے باوجود پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں نہیں ہو رہے؟ خواجہ آصف نے بتا دیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیشکش کے باوجود پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیوں نہیں ہو رہے؟ اس حوالے سے خواجہ آصف نے وضاحت کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب میں گالیاں دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئی بار بات چیت کی پیش کش کی گئی لیکن پی ٹی آئی نے ان کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تین سے چار مرتبہ واضح طور پر مذاکرات کی پیشکش کی، مگر اس کے باوجود پی ٹی آئی نے بات چیت سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات ہی میں ہے، لیکن جب جواب میں بدزبانی ہو تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اقتدار ایک عارضی چیز ہے اور سیاست میں مستقل مزاجی اور برداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ حکومت اب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے سنجیدہ رویہ سامنے نہیں آ رہا۔خواجہ آصف نے ادارہ جاتی احتساب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اداروں میں خود احتسابی کا عمل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ادارے سے احتساب کی شروعات کا کریڈٹ موجودہ فوجی قیادت کو جاتا ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download