LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسٹامپ پیپرز فیس اسکینڈل،کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے ملزمان کے چونکا دینے والے انکشافات

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسٹامپ پیپرز کی فیس میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کے اسکینڈل میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران چشم کشا حقائق سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق دوران تفتیش اسٹام پیپرز کے 29 کروڑ 64 لاکھ روپے خزانے میں جمع نہ کروائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ کورٹ فیس اور فارن بلز بھی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے،ایف ٹی او سے 2638 جعلی اور بوگس چالان فارمز بھی جاری ہوئے، وفاقی دفتر خزانہ کا 4 سال سے آڈٹ بھی نہ ہوا۔تحقیقاتی ٹیم نے آڈٹ نہ کروانے کی وجوہات معلوم کرنے کا خط لکھ دیا جبکہ ایف ٹی او کے گرفتار ملازمین میں سے 16 کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب، مارکیٹ میں کم قیمت اسٹامپ غائب ہوگئی اور بلیک میں فروخت ہونے لگے۔ایف آئی اے نے اسٹامپ پیپر بلیک ہونے کی بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا، اسٹامپ پیپرز بلیک میں فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download