LOADING

Type to search

پاکستان

ہری پور (اردو ٹائمز) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا ٹراما سنٹر اور زیرِ تعمیر ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ

Share

ہری پور (اردو ٹائمز) ہری پور میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے ٹراما سنٹر اور زیرِ تعمیر ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال (ویمن اینڈ چلڈرن کمپلیکس) کا اچانک دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے ٹراما سنٹر میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامات پر بریفنگ حاصل کی۔

دورے کے دوران چیف سیکرٹری نے گزشتہ سات برس سے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی عمارت مکمل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ زیرِ تعمیر ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کو ہر صورت 28 فروری تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہسپتال کی تعمیر کو بروقت مکمل کرنے کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے ہمراہ کمشنر ہزارہ سید فیاض علی شاہ، ڈپٹی کمشنر ہری پور، ڈی پی او ہری پور، ایکس ای این سی اینڈ ڈبلیو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال منور آفریدی، ڈی ایچ او ڈاکٹر محسن رضا، انچارج ٹراما سنٹر ڈاکٹر ہارون، انچارج ریسکیو 1122، سیکرٹری یوسف ایوب خان، خالد خان اور دیگر متعلقہ افسران و عملہ موجود تھا۔

چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو ہدایت کی کہ جمعرات کو تمام متعلقہ محکموں کا اجلاس طلب کر کے زیرِ تعمیر ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی فوری تکمیل کے حوالے سے جامع رپورٹ تیار کر کے ان کے دفتربجمع کروائی جائے، تاکہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download