LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) صدر مملکت آصف زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام 4 تا 6 نومبر دوحہ میں منعقد ہوگی۔تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری اس موقع پر سماجی ترقی، روزگار کے مواقع کے فروغ، اور جامع معاشی نمو کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کریں گے۔

وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقوں کے استحکام میں اس کے بنیادی کردار پر بھی روشنی ڈالیں گے۔صدر زرداری دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ (2026-28) کے آغاز کے لیے پاکستان کی تیاری پر بات کریں گے۔ یہ منصوبہ غیر رسمی ورکرز، معذور افراد اور بچوں کے لیے سماجی تحفظ کے دائرہ کو وسعت دینے اور ماحول دوست روزگار کے فروغ سے متعلق ہے۔صدرِ مملکت دوحہ پولیٹیکل ڈیکلریشن اور عالمی ترقیاتی وعدوں سے ہم آہنگ پاکستان کے منصوبوں کو اجاگر کریں گے اور ترقیاتی شراکت داروں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

صدر مملکت وہ ایس ڈی جی اسٹیمولس، قرض برائے سماجی و ماحولیاتی تبدیلیوں، اور چین کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو جیسے ذرائع کے ذریعے مالی وسائل کے حصول کی اہمیت پر زور دیں گے۔صدرِ مملکت دوحہ سربراہ اجلاس کے نتائج کو عملی اقدامات میں ڈھالنے اور پائیدار، جامع ترقی کے فروغ کے پاکستان کے عزم کو بھی دہرائیں گے۔ اس دوران وہ عالمی و علاقائی رہنماوں، بالخصوص قطر کی قیادت اور اقوام متحدہ سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download