LOADING

Type to search

پاکستان

کوئٹہ (اردو ٹائمز) افغان مہاجرین کی وطن واپسی: صرف ایک دن میں 10 ہزار افراد افغانستان روانہ

Share

کوئٹہ (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس ) افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے، جہاں ایک ہی روز میں صرف چمن بارڈر کے راستے تقریبا 10 ہزار 7 سو افغان مہاجرین کو احترام کے ساتھ افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل چمن کے بعد اب طورخم سرحد سے بھی شروع کر دیا گیا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریبا 15 لاکھ 60 ہزار افغان شہری اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت ہو رہی ہے، ہر فرد کے دستاویزات کی جانچ اور تصدیق کے بعد ہی انہیں سرحد پار کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔اس موقع پر ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے مہاجرین کے لیے عارضی رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان جنگ اور طویل خانہ جنگی کے دوران پاکستان نے گزشتہ 40 برسوں تک افغان بھائیوں کی مثالی میزبانی کی۔تاہم اب قومی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل شروع کیا گیا ہے اور آئندہ پاکستان میں بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download