LOADING

Type to search

پاکستان

لاہور (اردو ٹائمز) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی،بابر اعظم نے نصف سنچری

Share

لاہور (اردو ٹائمز) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 سے جیت لی،بابر اعظم نے نصف سنچری اسکور کی اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ٹی20 سیریز کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا 6 نومبر اور آخری ون ڈے 8 نومبر کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف بابراعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔

قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم نے 47 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان سلمان آغا نے 33 رنز بنائے ، صائم ایوب صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر مہمان ٹیم 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہنڈرکس 34 ، براویس 21 ، کپتان فریرا 29، کوربن بوش 30 بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں آج 2 تبدیلیاں کی گئیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کو باہر بٹھایا گیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق کو موقع فراہم کیا گیا عثمان طارق ٹی 20 ڈیبیو کیا اور نے 2، کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز اور فہیم اشرف شامل تھے

جنوبی افریقا نے پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، ٹونی ڈی زورزی، لونگی این گیدی اور ناندرے برگر ڈراپ کیے ہیں جبکہ ان کی جگہ لوہان ڈرے پریٹوریس، لیزارڈ ولیمز اور آندے سیمالانے شامل ہیں۔

پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے مات دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹ سے فتح اپنے نام کی

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download