LOADING

Type to search

انٹرنیشنل

واشنگٹن (اردو ٹائمز) پاک بھارت جھڑپ میں 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ نے ایک بار پھر مودی کو نیچا دکھا دیا

Share

واشنگٹن (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی مختصر فوجی جھڑپ میں سات بالکل نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے تھے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جاپان کے دورے کے دوران کاروباری رہنماؤں سے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے مختلف ممالک پر لگائے گئے ٹیرِف (درآمدی محصولات) نے کئی جنگوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹرمپ نے کہا، “اگر آپ بھارت اور پاکستان کو دیکھیں، وہ ایک دوسرے سے الجھنے والے تھے، ان کی مختصر جھڑپ میں سات نئے اور خوبصورت جہاز تباہ ہو گئے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خبردار کیا تھا کہ اگر دونوں ممالک لڑے تو امریکا کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا، “ہم نے واضح کر دیا تھا کہ اگر تم لوگ لڑو گے تو کوئی ڈیل نہیں ہوگی، اور 24 گھنٹوں کے اندر اندر معاملہ ختم ہو گیا۔”

یاد رہے کہ مئی میں ہونے والی جھڑپ میں پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے گئے ہیں، جن میں رافیل بھی شامل تھا، جس کے ثبوت بھی فراہم کیے گئے۔ تاہم بھارت نے طیاروں کی تباہی کے دعوے کو تسلیم کرنے سے گریز کیا۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download