LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

Share

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیف جسٹس یحیی آفریدی نے سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کو ٹاسک دے دیا، منصوبے کے تحت سپریم کورٹ کی تمام کورٹ رومز میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے تمام کورٹ رومز میں لائیو سٹریمنگ کی سروس چیف جسٹس یحیی آفریدی کی خصوصی ہدایات پر کی جا رہی ہے،لائیو سٹریمنگ کی سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط ہوگی، کسی خاتون سائل کی رضامندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری برتی جائے گی۔ سپریم کورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ لائیو سٹریمنگ کی سروس کے تحت عدالت کی کارروائی تک دنیا بھر سے رسائی حاصل ہوگی،اس سروس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی سائلین بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

دوسری جانب لائیو سٹریمنگ سروس کے لیے مطلوبہ کیمرے سمیت دیگر الات کی خریداری کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے، نامزد کمیٹی پروپوزل تیار کر کے حتمی منظوری کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوائے گی۔ خیال رہے اس وقت سپریم کورٹ کے صرف کمرہ عدالت نمبر ایک میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کی جارہی ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download