لاہور (اردو ٹائمز) پنجاب میں صوفی ازم اور تصوف کے علمبردار محمد محبوب عالم چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار کی زیر نگرانی نیشنل صوفی کلچر نائٹ کا شاندار اور پروقار انعقاد –
Share
لاہور (اردو ٹائمز) پنجاب میں صوفی ازم اور تصوف کے علمبردار محمد محبوب عالم چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار کی زیر نگرانی نیشنل صوفی کلچر نائٹ کا شاندار اور پروقار انعقاد –
ہزاروں افراد کی فیمیلز کے ساتھ شرکت نے یہ ثابت کر دیا کہ صوفیانہ کلچر ابھی زندہ ہے پنجاب کونسل آف آرٹس ( پکار ) کے زیر اہتمام لاہور کے تاریخی باغ جناح کے اوپن ائر تھیٹرز میں پنجاب میں صوفی ازم اور تصوف کے علمبردار محمد محبوب عالم چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار کی زیر نگرانی نیشنل صوفی کلچر نائٹ کا شاندار اور پروقار انداز میں انعقاد کیا گیا – جس میں ہزاروں افراد کی فیمیلز کے ساتھ بھرپور شرکت نے لاہور کی صوفی ثقافتی شام کو یادگار بنا دیا – تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا – اس موقع پر محمد محبوب عالم چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ صوفیانہ موسیقی ہماری ثقافتی اور روحانی شناخت کا روشن پہلو ہے جو ہمیں محبت ، امن ، برداشت ، انسان دوستی اور رواداری کا ہمیشہ درس دیتا ہے – انہوں نے کہا کہ قومی صوفی ثقافتی نائٹ کے انعقاد کامقصد اسی عظیم پیغام کو نئی نسل تک پہنچانا اور پنجاب کی صوفیانہ ثقافتی روایات کو زندہ و تابندہ رکھنا ہے – انہوں نے کہا کہ پنجاب کونسل آف آرٹس فنون لطیفہ کے فروغ ، فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ عوام کو معیاری ثقافتی تفریح فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور باغ جناح کے اوپن ائر تھیٹرز جیسے تاریخی ثقافتی مقام پر ایسی تقریبات کا انعقاد لاہور کی ثقافتی رونقوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے – قومی صوفی نائٹ میں ہزاروں شہریوں کی اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وقت بدلنے کے باوجود صوفیاء کرام کا پیغام آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے – صوفیاء کرام نے اپنی تعلیمات اور عملی زندگی کے ذریعے محبت امن ، برداشت ، انسان دوستی رواداری اور اخوت کا پیغام دیا ہے جو کہ آج بھی ہمارے معاشرے کیلئے مشعل راہ ہے –
قومی صوفی کلچر نائٹ 2026ء کی میزبانی مشہور و معروف کمپئیر ریاض خان نے احسن انداز میں سرانجام دیئے – پروفیسر ریاض خان بزرگان دین سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں – نامور صوفی گروپ ورسٹائل پرفارمنس گروپ نے اپنے لیڈر معروف کوریو گرافر محمد فیاض چیف ایگزیکٹو ورسٹائل پرفارمنس گروپ کی قیادت میں رقص درویش پیش کر کے تاریخی داد وصول کی جوکہ مدتوں یاد رکھی جائے گی – سوال بینڈ کی پرفارمنس نے جہاں نوجوانوں سے داد پائی وہاں پر فیمیلز ، بوڑھے حتی کہ ہر عمر کے افراد سے پذیرائی حاصل کی – گلوکار علی رضا توکل نے اپنے انداز میں پرفارمنس پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے – اسی طرح خیبر پختونخواہ سےاسفند یار ولی نے اپنی جاندار اور شاندار پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے – گلوکار عمران جعفری ، گلوکار اسلم باہو ، سائیں فقیر شوکت ، عفیرا خان نے صوفیانہ موسیقی کی دلنشیں دھنوں ، علاقائی فنون اور پنجاب کے ثقافتی رنگوں سے حاضرین کو مسحور کیا – اس خوبصورت شام نے صوفیاء کرام کی تعلیمات ، محبت ،امن ، رواداری ، ہم آہنگی اور اخوت کے آفاقی پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کی بھرپور عکاسی کی ہے اور صوفیاء کرام کی امن و محبت پرانی تعلیمات اور صوفی ثقافت کے روشن ورثے کو فروغ اور آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کے عزم کی جانب ایک مثبت قدم ہے –





















