لاہور (اردو ٹائمز) عالمی زرعی ٹیکنالوجی سے پاکستانی کسانوں کو مستفید کرنے کے لیے الغازی ٹریکٹرز کا اہم قدم، اٹلی میں ای آئی ایم اے انٹرنیشنل 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کی
Share
لاہور، 23 نومبر 2026 (اردو ٹائمز): الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ (اے جی ٹی ایل) کے آٹھ رکنی وفد نے، اٹلی کے شہر بولونیا میں تک منعقد ہونے والی ای آئی ایم اے انٹرنیشنل 2026 میں شرکت کی۔ای آئی ایم اے کا انعقاد اٹلی کی زرعی مشینری بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم FederUnacomaنے کیا۔ اس 47ویں نمائش میں تقریباً 1,800 کمپنیوں نے شرکت کی، جہاں 60 ہزار سے زائد زرعی مشینیں اور جدید ٹیکنالوجیز پیش کی گئیں۔ اس نمائش میں دنیا بھر سے کسانوں، مشینری بنانے والی کمپنیوں، پالیسی سازوں اور زرعی شعبے کے اہم نمائندے شریک ہوئے۔
پاکستان میں نیو ہالینڈ ٹریکٹرز کی حیثیت سے الغازی ٹریکٹرز کے وفد نے عالمی سطح پر پاکستان کے زرعی مشینری کے شعبے کی نمائندگی کی۔ پانچ روزہ نمائش کے دوران وفد نے عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں، بشمول سی این ایچ نیٹ ورک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں، جدید زرعی مشینری اور کاشتکاری کے طریقوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا اور اس بات کا جائزہ لیا کہ دنیا میں ہونے والی نئی پیش رفت کو پاکستانی کسانوں کے لیے کیسے مفید بنایا جا سکتا ہے۔
الفطیم گروپ کے ذیلی ادارے کے طور پر کام کرنے والی الغازی ٹریکٹرز، جس میں کیس نیو ہالینڈ (سی این ایچ) اسٹریٹجک شراکت دار اور ٹیکنالوجی کے معاون کی حیثیت رکھتا ہے، گزشتہ 43 سال سے پاکستان کے زرعی حالات اور ضروریات کے مطابق ٹریکٹرز تیار کر رہی ہے۔ ای آئی ایم اے 2026 میں الغازی ٹریکٹرز کے وفد نے پاکستان میں نیو ہالینڈ ٹریکٹرز کے مجاز تیار کنندہ کی حیثیت سے شرکت کی، جس سے عالمی سطح پر زرعی مشینری بنانے والی بڑی کمپنیوں کے درمیان پاکستان کے زرعی شعبے کی نمائندگی بھی ہوئی۔ پانچ روزہ نمائش کے دوران وفد نے سی این ایچ نیٹ ورک سمیت عالمی ٹیکنالوجی کے اہم اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں، جدید زرعی مشینری اور کاشتکاری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور عالمی سطح پر ہونے والی نئی پیش رفت کو پاکستانی کسانوں تک پہنچانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
اس وفد میں الغازی ٹریکٹرز کے ڈیلرز نے بھی شمولیت اختیارکی جواس عزم کا اظہار ہے کہ عالمی سطح پر حاصل ہونے والی نئی معلومات اور جدید ٹیکنالوجی سے پاکستانی کسانوں کو بھی فائدہ پہنچایا جائے۔ ڈیلرز کسانوں سے براہِ راست رابطے میں رہتے ہیں، اس لیے جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کے بارے میں ان کا عملی تجربہ کسانوں کو بہتر مشورے اور خدمات فراہم کرنے میں مدد دے گا۔
اس دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے یاسین سیکر، چیف ایگزیکٹو آفیسر، الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے کہا: ” ای آئی ایم اے 2026 نے الغازی ٹریکٹرز کو عالمی ٹیکنالوجی کے اہم اداروں کے ساتھ رابطے اور تبادلہ خیال کا بہترین موقع فراہم کیا۔ یہ اس وقت خاص طور پر اہم ہے جب پاکستان کی زراعت کو کم وسائل میں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔ فصلوں کی باقیات کو بہتر طریقے سے سنبھالنا اب کسانوں اور پالیسی سازوں دونوں کے لیے ایک اہم ترجیح بن چکا ہے۔ بولونیا میں ہماری توجہ ایسے جدید حل تلاش کرنے پر رہی جو کسانوں کو فصلوں کی باقیات کا بہتر انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ ایندھن، پانی اور دیگر زرعی اخراجات کم کرنے میں مدد دے سکیں۔ ہم نے نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے شراکت داری کے مواقع بھی تلاش کیے، جو نیو ہالینڈ کی موجودہ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہوں اور پاکستان کے مقامی حالات کے مطابق استعمال کیے جا سکیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم ان رابطوں اور بات چیت کو مزید آگے بڑھائیں گے۔”
ایما(ای آئی ایم اے) انٹرنیشنل 2026 میں الغازی ٹریکٹرز کی شرکت پاکستان کے زرعی شعبے کو دنیا میں ہونے والی جدید پیش رفت سے جوڑے رکھنے کے عزم کا حصہ ہے۔ کمپنی اس نمائش کے دوران حاصل ہونے والی معلومات اور قائم ہونے والے روابط کو آگے بڑھاتے ہوئے ایسی جدید ٹیکنالوجی پاکستانی کسانوں تک پہنچانے کے لیے کام جاری رکھے گی جو مقامی زرعی ضروریات اور حالات کے مطابق ہو۔

