راولپنڈی (اردو ٹائمز) راولپنڈی پولیس نے شراب فروشی، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران 10 افراد کو گرفتار کر کے 03 کلو سے زائد چرس، 30 لیٹر شراب اور غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) راولپنڈی پولیس نے شراب فروشی، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران 10 افراد کو گرفتار کر کے 03 کلو سے زائد چرس، 30 لیٹر شراب اور غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے 01 کلو 700 گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے 01 کلو 600 گرام چرس برآمد کی۔جبکہ شراب اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں پانچ افراد کو گرفتار کر کے 30 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برامد کر لیا۔گرفتار افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ بنی، تھانہ آراے بازار، تھانہ مندرہ، اور تھانہ گوجر خان کے علاقوں میں کی گئیں ڈویژنل ایس پیز کے مطابق منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

