لاہور (اردو ٹائمز) ٹیٹرا پیک کی لاہور فیکٹری عالمی سطح پر ڈبلیو سی ایم ڈائمنڈ بینڈ کا درجہ حاصل کرنے والی پانچویں فیکٹری بن گئی اس کامیابی پر لاہور فیکٹری دنیا بھر میں ٹیٹرا پیک کی ان پانچ فیکٹریوں میں شامل ہوگئی ہے جنہیں ورلڈ کلاس مینوفیکچرنگ کے ڈائمنڈ بینڈ کا درجہ دیا گیا ہے۔
Share
لاہور (اردو ٹائمز): ٹیٹرا پیک پاکستان کی لاہور فیکٹری نے ورلڈ کلاس مینوفیکچرنگ (ڈبلیو سی ایم) کے تحت ڈائمنڈ بینڈ کا درجہ حاصل کر لیا ہے ، جو ٹیٹرا پیک کے عالمی مینوفیکچرنگ نظام کا اعلیٰ ترین درجہ ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ لاہور فیکٹری ٹیٹرا پیک کے دنیا بھر میں قائم فیکٹریوں میں یہ درجہ حاصل کرنے والی پانچویں ، جبکہ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ (ای ایم ای اے) خطے کی دوسری فیکٹری بن گئی ہے۔
یہ کامیابی فیکٹری کی پیداواری کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کوششوں کا اہم سنگِ میل ہے ، جس میں مسلسل بہتری، آپریشنل نظم و ضبط، ملازمین کا بھرپور تعاون اور مسلسل بہتر کارکردگی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ٹیٹرا پیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر، اویس بن نسیم نے کہا، ”ڈائمنڈ کا درجہ حاصل کرنا ٹیٹرا پیک پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ برسوں کے عزم، باہمی تعاون اور منظم انداز میں کام کرنے کا نتیجہ ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب ہمارے لوگ آپریشنل معیار کو بہتر بنانے کے مشترکہ وژن کے تحت کام کرتے ہیں اور جدت و ڈیجیٹل تبدیلی کو اپناتے ہیں تو وہ کاروبار پر دیرپا اثرات مرتب کر سکتے ہیں ۔“

یہ کامیابی لاہور فیکٹری کی مسلسل بہتری کے لیے جاری کوششوں کا تسلسل ہے۔ 2019 میں جے آئی پی ایم (جے آئی پی ایم) کی جانب سے ورلڈ کلاس کی سطح پر تسلیم کیے جانے اور 2021 میں گولڈ سطح کے سفر کے آغاز کے بعد، 2026 میں ڈائمنڈ بینڈ کا درجہ حاصل کرنا فیکٹری کی آپریشنل کارکردگی میں بہتری کے سفر کا ایک اور اہم باب ہے۔
ڈبلیو سی ایم ڈائمنڈ بینڈ کا درجہ فیکٹری میں مسلسل بہتری کے مستحکم نظام، ملازمین کی اپنے فرائض اور کارکردگی میں بھرپور ذمہ داری، پیداوار اور آپریشنز کی کارکردگی کے اہم شعبوں میں نمایاں نتائج اور ورلڈ کلاس گرین لائٹ کے مقررہ معیار پر پورا اترنے کا اعتراف ہے۔ یہ کامیابی اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ مینوفیکچرنگ میں اعلیٰ کارکردگی کا دائرہ اب صرف فیکٹری کے اندرونی آپریشنز تک محدود نہیں رہا بلکہ پوری سپلائی چین میں تعاون کو مضبوط بنانے اور کاروبار ی فوائد میں اضافے تک پھیل چکا ہے۔
ٹیٹرا پیک پاکستان کے فیکٹری ڈائریکٹر، وقاص علی نے کہا، ”یہ لاہور فیکٹری کے لیے ایک غیر معمولی کامیابی ہے اور سب سے بڑھ کر ہمارے ملازمین کی محنت کا اعتراف ہے۔ فیکٹری کے ہر ملازم نے ہمارے ڈائمنڈ کے ہدف کو حقیقت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
یہ کامیابی ان کی لگن، باہمی تعاون اور اجتماعی ذمہ داری کی عکاس ہے۔ ہم نے مل کر یہ مقام حاصل کیا ہے اور مل کر ہی کارکردگی کے معیار کو مزید بلند کرتے رہیں گے ۔
مینوفیکچرنگ کے شعبے میں مسلسل تبدیلیوں کے پیش نظر لاہور فیکٹری اپنے آپریشنز میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور پروڈکشن فلور پر ملازمین کو زیادہ خودمختاری دینے کے اقدامات بھی کر رہی ہے۔ ان اقدامات سے پیداواری عمل میں خامیوں اور نقصانات کی نشاندہی، مسائل کے حل میں تیزی اور ملازمین کو کام کے غیر مؤثر طریقوں کی نشاندہی اور انہیں بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

ٹیٹرا پیک پاکستان کے ڈبلیو سی ایم منیجر، محمد رحمان نے کہا، ”مصنوعی ذہانت (اے آئی)، نئی ٹیکنالوجی اور پروڈکشن فلور پر ملازمین کو زیادہ خودمختاری دینے سے ورلڈ کلاس مینوفیکچرنگ کے طریقہ کار میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ ہم پیداواری عمل میں ہونے والے نقصانات کی وجوہات جاننے ، مسائل جلد حل کرنے اور کام کے بہتر طریقے متعارف کرانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کر رہے ہیں ۔ ڈائمنڈ منزل نہیں بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم ورلڈ کلاس مینوفیکچرنگ کے مستقبل کو نئے انداز سے تشکیل دے سکتے ہیں ۔“
یہ کامیابی لاہور فیکٹری کی اسٹیئرنگ کمیٹی، مینوفیکچرنگ کے شعبے سے وابستہ ملازمین، مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ اور معاون شعبوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ مسلسل بہتری اور آپریشنل کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے ان سب کا مشترکہ عزم اس عالمی سنگِ میل کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

